إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب الربا باب: سود کا بیان۔
حدیث نمبر: 2814
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، ثَنَا سُكَيْنٌ ، ثَنَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ مِثْلًا بِمِثْلٍ كَيْلًا بِكَيْلٍ، مَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبَى".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سونا سونے کے عوض، چاندی چاندی کے عوض، گندم گندم کے عوض، جو جو کے عوض، نمک نمک کے عوض اور کھجور کھجور کے عوض (کا تبادلہ) بالکل برابر اور ہم پیمانہ ہونا چاہیے، لہٰذا جس نے (اپنی طرف سے مقدار میں) اضافہ کیا یا (دوسرے سے) اضافے کا مطالبہ کیا تو بلاشبہ اس نے سود کا معاملہ کیا۔“ اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں۔