إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب في بيع الحيوان باب: جانوروں کی بیع کا بیان۔
حدیث نمبر: 2792
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، ثَنَا مُجَاهِدٌ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى مُهْرًا مِنَ الْأَعْرَابِ بِمِائَةِ صَاعٍ مِنْ تَمْرٍ، ثُمَّ قَالَ: يَا فُلَانُ، اذْهَبْ إِلَى فُلَانٍ حَتَّى تُوَفِّيَهُمْ بِمِائَةِ صَاعٍ وَتَدَعَهُمْ يَكِيلُوا حَتَّى يَسْتَوْفُوا".ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اعرابیوں سے کھجور کے سو صاع کے عوض گھوڑے کا ایک بچہ خریدا، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے فلاں! تم فلاں شخص کے پاس جاؤ تاکہ انہیں سو صاع (کھجوریں) پوری ادا کر دو اور انہیں خود ناپنے کا موقع دو یہاں تک کہ وہ اپنا پورا حق وصول کر لیں۔““