إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب في كسب الحجام والقصاب والصائغ باب: سینگی لگانے والے، قصاب اور سنار کی کمائی کا بیان۔
حدیث نمبر: 2735
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا شَيْبَانُ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا طَيْبَةَ فَحَجَمَهُ، فَسَأَلَهُ عَنْ ضَرِيبَتِهِ، فَقَالَ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ، قَالَ: فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا".
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کو طلب فرمایا اور انہوں نے آپ ﷺ کے پچھنے لگائے، پھر آپ ﷺ نے ان سے ان کے مقررہ خراج (مالک کو دی جانے والی طے شدہ آمدنی) کے بارے میں دریافت فرمایا تو انہوں نے عرض کیا: ”تین صاع“، اس پر آپ ﷺ نے ان کے ذمے سے ایک صاع کم کروا دیا۔“ امام ابویعلیٰ موصلی نے اسے ایک دوسری سند سے بھی روایت کیا ہے۔