❮
❯
حدیث نمبر: 2609
وَعَنْ أُمِّ عُمَارَةَ نُسَيْبَةَ بِنْتِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "أَنَا أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَنْحَرُ بَدَنَةً قِيَامًا، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ وَقَدْ حَلَقَ رَأْسَهُ ثُمَّ دَخَلَ قُبَّةً لَهُ حَمْرَاءَ، فَرَأَيْتُهُ أَخْرَجَ رَأْسَهُ مِنْ قُبَّتِهِ وَهُوَ يَقُولُ: يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا - ثُمَّ قَالَ: وَلِلْمُقَصِّرِينَ". رَوَاهُ الْحَارِثُ عَنِ الْوَاقِدِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٍ.
ترجمہ

سیدہ ام عمارہ نسیبہ بنت کعب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ ”میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھ رہی تھی جبکہ آپ ﷺ کھڑے ہو کر قربانی کا ایک اونٹ نحر فرما رہے تھے، اور میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا جبکہ آپ ﷺ اپنا سرِ مبارک منڈوا چکے تھے، پھر آپ ﷺ اپنے ایک سرخ چمڑے کے خیمے میں تشریف لے گئے، میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ نے خیمے سے اپنا سرِ مبارک باہر نکالا اور فرما رہے تھے: «يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ تعالیٰ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے“، آپ ﷺ نے یہ کلمات تین مرتبہ ادا فرمائے، پھر فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی (یہی دعا ہے)“۔ اسے حارث نے واقدی کے واسطے سے روایت کیا ہے اور وہ ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2609
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه الحارث عن الواقدي وهو ضعيف»