إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب ما جاء في صوم يوم عرفة بعرفة وصون الأعضاء فيه باب: عرفات میں یومِ عرفہ کے روزے اور اس دن اعضاء کی حفاظت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْهُ قَالَ: "كَانَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ، فَجَعَلَ الْفَتَى يُلَاحِظُ النِّسَاءَ وَيَنْظُرُ إِلَيْهِنَّ، وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ يَصْرِفُ وَجْهَهُ بِيَدِهِ مِنْ خَلْفِهِ مِرَارًا، وَجَعَلَ الْفَتَى يُلَاحِظُ إِلَيْهِنَّ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا ابْنَ أَخِي، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ مَنْ مَلَكَ فِيهِ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ وَلِسَانَهُ غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَابْنُ خُزَيْمَةَ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ.سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما عرفات سے واپسی پر رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سواری پر سوار تھے، تو وہ نوجوان (سیدنا فضل رضی اللہ عنہ) عورتوں کی طرف متوجہ ہونے اور انہیں دیکھنے لگے، تو رسول اللہ ﷺ پیچھے کی طرف سے اپنا دستِ مبارک ان کے چہرے پر رکھ کر اسے بار بار دوسری جانب پھیرنے لگے مگر وہ نوجوان پھر سے ان کی طرف دیکھنے لگتا، تب نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! بیشک یہ ایسا دن ہے کہ جس شخص نے آج کے دن اپنے کان، اپنی آنکھ اور اپنی زبان پر قابو رکھا (انہیں معصیت سے بچایا) تو اس کی مغفرت کر دی جائے گی۔““ اسے امام ابو داؤد طیالسی، ابن خزیمہ، طبرانی، بیہقی، ابو یعلی اور احمد بن حنبل نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔