إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب ما جاء في صوم يوم عرفة بعرفة وصون الأعضاء فيه باب: عرفات میں یومِ عرفہ کے روزے اور اس دن اعضاء کی حفاظت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَةَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَالْحَاكِمُ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَيْضًا مِنْ طَرِيقِ عِكْرِمَةَ قَالَ: "كُنَّا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَحَدَّثَنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ صَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَةَ".
وَعَنِ الْحَاكِمِ رَوَى الْبَيْهَقِيُّ الطَّرِيقَيْنِ مَعًا.
وَقَالَ: وَالْمَحْفُوظُ عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے میدانِ عرفات میں عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا“، اسے امام ابو داؤد طیالسی اور امام حاکم نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے عکرمہ کی سند سے یہ بھی روایت کیا کہ وہ فرماتے ہیں کہ ہم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے تو انہوں نے ہمیں رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے حدیث بیان کی کہ ”آپ ﷺ نے عرفات میں عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا“، اور امام بیہقی نے امام حاکم کے واسطے سے یہ دونوں طرق روایت کیے ہیں اور یہ فنی حکم بیان کیا کہ عکرمہ کے واسطے سے مروی روایات میں زیادہ محفوظ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی طریق ہی ہے۔