إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب في صفة التلبية ومتى تقطع وفيمن استحب الاقتصار على تلبية رسول الله صلى الله عليه وسلم باب: تلبیہ کے الفاظ، اسے کب موقوف کیا جائے، اور جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے تلبیہ پر اکتفا کو مستحب جانا، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 2494
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا تَرَكَ التَّلْبِيَةَ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ إِلَّا أَنْ يَخْلِطَهَا بِتَكْبِيرٍ وَتَهْلِيلٍ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ (حج کے سفر پر) روانہ ہوئے تو آپ ﷺ نے جمرہ عقبہ کی رمی کرنے تک تلبیہ پکارنا ترک نہیں فرمایا، البتہ آپ ﷺ تلبیہ کے ساتھ تکبیر اور تہلیل کو بھی شامل فرماتے رہے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔