❮
❯
حدیث نمبر: 239
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ، قَالَ: "كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عُمَرَ ... " فَذَكَرَ حِكَايَةً طَوِيلَةً إِلَى أَنْ قَالَ: "فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ أَغْضَبَ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ !! السِّلَاحَ السِّلَاحَ، فَجَاءُوا حَتَّى حَدَّقُوا بِمِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي قَدْ أُوتِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَخَوَاتِيمَهُ، وَاخْتُصِرَ لِي الْكَلَامُ اخْتِصَارًا ... " فَذَكَرَهُ.
ترجمہ

سیدنا خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا...“ پھر انہوں نے ایک طویل قصہ ذکر کیا یہاں تک کہ بیان کیا: ”تب انصار کہنے لگے کہ (ایسا معلوم ہوتا ہے) تمہارے نبی ﷺ کو غضب ناک کیا گیا ہے!! ہتھیار سنبھالو، ہتھیار سنبھالو! چنانچہ وہ سب (مسلح ہو کر) آئے اور رسول اللہ ﷺ کے منبرِ اقدس کے گرد گھیرا ڈال لیا، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! مجھے جوامع الکلم (نہایت جامع کلمات) اور ان کے اختتامی کلمات عطا کیے گئے ہیں اور میرے لیے کلام کو نہایت اختصار کے ساتھ (پُرمغز اور) جامع بنا دیا گیا ہے...““ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 239
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لضعف عبد الرحمن بن إسحاق
تخریج حدیث «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3848»