إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب في فضل النفقة في الحج وفيمن قدر على الحج فلم يحج وما جاء في الحج بعد يأجوج ومأجوج باب: حج میں خرچ کرنے کی فضیلت، اور استطاعت کے باوجود حج نہ کرنے والے کا بیان، اور یاجوج ماجوج کے بعد حج کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2388
وَعَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : إِنَّ عَبْدًا أَصْحَحْتُ لَهُ جِسْمَهُ، وَأَوْسَعْتُ عَلَيْهِ فِي الرِّزْقِ تَأْتِي عَلَيْهِ خَمْسُ حِجَجٍ لَمْ يَأْتِ إِلَيَّ فِيهِنَّ لَمَحْرُومٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ فِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَالرَّاوِي عَنْهُ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: بے شک وہ بندہ جس کا جسم میں نے تندرست رکھا اور اس کے رزق میں وسعت و فراخی عطا فرمائی، پھر اس پر پانچ سال کا عرصہ بیت جائے اور وہ (حج و عمرہ کی غرض سے) میری بارگاہ میں حاضر نہ ہو، تو وہ یقیناً (بڑی خیر سے) محروم ہے“، اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں ایک مبہم (غیر معروف) راوی موجود ہے اور اس سے روایت کرنے والا راوی بھی ضعیف ہے۔