إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب في فضل النفقة في الحج وفيمن قدر على الحج فلم يحج وما جاء في الحج بعد يأجوج ومأجوج باب: حج میں خرچ کرنے کی فضیلت، اور استطاعت کے باوجود حج نہ کرنے والے کا بیان، اور یاجوج ماجوج کے بعد حج کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2386
عَنْ بُرَيْدَةَ بْنِ الْحُصَيْبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "النَّفَقَةُ فِي الْحَجِّ كَالنَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَبْعُمِائَةِ ضَعْفٍ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَاللَّفْظُ لَهُ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَيْهَقِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.ترجمہ
سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حج کے سفر میں خرچ کرنا اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی مانند ہے (جس کا اجر) سات سو گنا تک ہے۔“ اسے مسدد نے روایت کیا ہے اور الفاظ انھی کے ہیں، نیز اسے ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو یعلیٰ، احمد بن حنبل، طبرانی نے ’الاوسط‘ میں اور بیہقی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔