إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب ما جاء في علم الله وعظمته وصفاته باب: اللہ کے علم، اس کی عظمت اور اس کی صفات کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 235
قَالَ: وَأَبَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ الْقَيْسِيُّ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُبْيَدَةَ الرَّبَذِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ سَلَمَةَ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " دُونَ اللَّهِ سَبْعُونَ أَلْفَ حِجَابٍ مِنْ نُورٍ وَظُلْمَةٍ، لَا يَسْمَعُ أَحَدٌ حِسَّ شَيْءٍ مِنْ تِلْكَ الْحُجُبِ إِلَّا زَهَقَتْ نَفْسُهُ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الزِّمَّانِيُّ، ثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: مَدَارُ حَدِيثِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَلَى مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں نور اور تاریکی کے ستر ہزار حجابات (پردے) ہیں، کوئی بھی شخص ان حجابات میں سے کسی کی ہلکی سی آہٹ بھی نہیں سنے گا مگر یہ کہ اس کی جان نکل جائے گی۔“
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما اور ابو حازم رحمہ اللہ کے طریق سے روایت کیا ہے اور سابقہ متن ہی ذکر کیا ہے۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی سند کا مدار موسیٰ بن عبیدہ ربذی پر ہے اور وہ (محدثین کے نزدیک) ضعیف ہے۔