إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب أفضل الصيام صيام داود عليه الصلاة والسلام باب: سب سے افضل روزے داود علیہ السلام کے روزے ہیں۔
حدیث نمبر: 2215
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَصُومُ الدَّهْرَ. فَنَهَاهُ، وَعَاوَدَهُ فَنَهَاهُ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - وَلَكِنْ صُمْ صَوْمَ دَاوُدَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَمَا زَالَ ذَلِكَ الرَّجُلُ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا حَتَّى مَاتَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ. ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا اور عرض کی کہ میں ہمیشہ (عمر بھر) روزے رکھنا چاہتا ہوں، تو آپ ﷺ نے اسے اس سے منع فرما دیا، اس نے دوبارہ اصرار کیا تو آپ ﷺ نے پھر منع فرمایا اور یہ اصرار تین مرتبہ ہوا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ ”لیکن تم (سیدنا) داؤد علیہ السلام کی طرح روزے رکھا کرو“، چنانچہ وہ شخص فوت ہونے تک ایک دن روزہ رکھتا اور ایک دن ناغہ کرتا رہا۔“ اس حدیث کو امام مسدد نے روایت کیا ہے اور بشر بن حرب کے کمزور ہونے کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔