❮
❯
حدیث نمبر: 2200
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ صَامَ رَمَضَانَ فَعَرَفَ حُدُودَهُ، وَحَفِظَ مَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَحْفَظَ مِنْهُ، كَفَّرَ مَا قَبْلَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے رمضان المبارک کے روزے رکھے، پھر اس کے حدود و ضوابط کی پہچان کی اور ان تمام امور کی کماحقہ حفاظت کی جن کی اسے حفاظت کرنی چاہیے تھی، تو یہ عمل اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ، امام احمد بن حنبل اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصوم / حدیث: 2200
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 11130، وأخرجه فتح الباري برقم: 1796، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3433»