إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب إعطاء السائل والنهي عن رده وما يقوله للسائل وما جزاء الغني من الفقير باب: سائل کو دینے اور اسے لوٹانے کی ممانعت کا بیان، سائل سے کیا کہا جائے، اور مال دار کو فقیر (کو دینے) کا کیا بدلہ ملتا ہے۔
حدیث نمبر: 2155
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "إِذَا وَقَفَ الْمِسْكِينُ عَلَى الْبَابِ فَلَا تَقُولُوا: بُورِكَ فِيكَ، وَلَكِنْ قُولُوا: يَرْزُقُكَ اللَّهُ، فَإِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ الْبَرَّ وَالْفَاجِرَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِتَدْلِيسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ. ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب کوئی مسکین دروازے پر آ کھڑا ہو تو تم اسے «بُورِكَ فِيكَ» ”تم میں برکت دی جائے“ نہ کہو، بلکہ اسے یوں کہو: «يَرْزُقُكَ اللَّهُ» ”اللہ تمہیں رزق عطا فرمائے“، کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نیکوکار اور بدکار دونوں ہی کو رزق عطا فرماتا ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند محمد بن اسحاق کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔