إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب من جاءه شيء من غير مسألة ولا إشراف نفس فليقبله سيما إن كان محتاجا والنهي عن رده وإن كان غنيا باب: جس کے پاس بغیر مانگے اور بغیر لالچ کے کوئی چیز آئے وہ اسے قبول کر لے، خصوصاً اگر وہ محتاج ہو، اور اسے لوٹانے کی ممانعت اگرچہ وہ مال دار ہو۔
حدیث نمبر: 2149
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْوَالِ السُّلْطَانِ فَقَالَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَا آتَاكَ اللَّهُ مِنْهَا مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ فَكُلْهُ وَتَمَوَّلْهُ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَفِي سَنَدَيْهِمَا رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.ترجمہ
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے حکمرانوں کے مال و عطیات کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس (مال) میں سے جو کچھ تمہیں کسی سوال اور (دل کے) کسی لالچ و طمع کے بغیر عطا فرما دے، اسے کھا لیا کرو اور اسے اپنا مال بنا لیا کرو۔“ اس حدیث کو امام احمد بن منیع اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور ان دونوں کی اسانید میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام واضح طور پر ذکر نہیں کیا گیا۔