❮
❯
حدیث نمبر: 2138
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ جُذَامٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ عَدِيٌّ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتَيْنِ لَهُ جِوَارٌ، فَرَمَى إِحْدَاهُمَا بِحَجَرٍ فَقَتَلَهَا، فَرَكِبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِتَبُوكَ فَسَأَلَهُ عَنْ شَأْنِ الْمَرْأَةِ الْمَقْتُولَةِ، فَقَالَ: تَعْقِلُهَا وَلَا تَرِثُهَا،. قَالَ عَدِيٌّ: وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ جَدْعَاءَ فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، تَعَلَّمْنَ إِنَّمَا الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ: يَدُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الْوُسْطَى، وَيَدُ الْمُعْطَى السُّفْلَى (فَتَغَنُّوا) وَلَوْ بِحُزَمِ الْحَطَبِ. ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ: اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.
ترجمہ

سیدنا عدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے اور ان کی دو بیویوں کے درمیان کچھ ناخوشگوار معاملہ تھا، تو انہوں نے ان میں سے ایک کو پتھر مارا جس سے وہ فوت ہوگئی، چنانچہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ ﷺ تبوک میں تشریف فرما تھے، اور آپ ﷺ سے مقتولہ عورت کے معاملے کے بارے میں دریافت کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اس کی دیت ادا کرو گے اور تم اس کے وارث نہیں بنو گے۔“ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ گویا میں اب بھی رسول اللہ ﷺ کو ایک سرخ رنگ کی کٹے ہوئے کان والی اونٹنی پر سوار دیکھ رہا ہوں جب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! جان لو کہ ہاتھ تین طرح کے ہوتے ہیں: اللہ کا ہاتھ سب سے بلند ہے، دینے والے کا ہاتھ درمیانہ ہے اور لینے والے کا ہاتھ سب سے نیچا ہے، پس (لوگوں سے مانگنے کے بجائے) محنت و مشقت کر کے غنا حاصل کرو اگرچہ لکڑیوں کے گٹھے جمع کر کے ہی کیوں نہ ہو۔“ پھر آپ ﷺ نے اپنے دونوں مبارک ہاتھ اٹھائے اور عرض کیا: «اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ» ”اے اللہ! کیا میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا؟“۔ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند اپنے بعض راویوں کی جہالت کی بنا پر ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزكاة / حدیث: 2138
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى الموصلي بسند ضعيف؛ لجهالة بعض رواته»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7172، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 936، 1553»