إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القدر— تقدیر کا بیان۔
باب إثبات القدر والإيمان به والنهي عن الكلام فيه وغير ذلك باب: تقدیر کے اثبات، اس پر ایمان، اس میں بحث کرنے کی ممانعت وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 213
قَالَ: وَثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا شِهَابُ بْنُ خِرَاشٍ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي خَمْسَ: تَكْذِيبٌ بِالْقَدَرِ، وَتَصْدِيقٌ بِالنُّجُومِ " .
(قُلْتُ: اقْتَصَرَ عَلَيْهِمَا، وَهَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ ) .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اپنی امت کے متعلق پانچ چیزوں کا خوف رکھتا ہوں: تقدیر کو جھٹلانا اور ستاروں (کی تاثیر) کی تصدیق کرنا۔“
میں کہتا ہوں کہ (مذکورہ روایت میں) صرف ان دو خصلتوں کے ذکر پر ہی اکتفا کیا گیا ہے، اور یہ سند ضعیف ہے۔