إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب فضل الصدقة والحث عليها وإن قلت وغير ذلك فيه حديث حذيفة، وتقدم في كتاب الجنائز في باب من ختم له بخير صنيع، وحديث عمران بن الحصين، وسيأتي في كتاب النذور، وحديث أنس وسيأتي في باب صلة الرحم باب: صدقے کی فضیلت اور اس کی ترغیب اگرچہ تھوڑا ہو، وغیرہ — اس میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو کتاب الجنائز کے باب «جس کا خاتمہ اچھے عمل پر ہو» میں گزر چکی، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث جو کتاب النذور میں آئے گی، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث جو باب «صلہ رحمی» میں آئے گی۔
حدیث نمبر: 2113
عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "لَأَنْ أَتَصَدَّقَ بِخَاتَمِي هَذَا عَلَى مِسْكِينٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَلْفِ دِرْهَمٍ أُهْدِيهَا إِلَى الْبَيْتِ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرا اپنی اس انگوٹھی کو کسی مسکین پر صدقہ کر دینا مجھے بیت اللہ کی طرف ایک ہزار درہم بطور ہدیہ بھیجنے سے زیادہ محبوب ہے۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔