إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب زكاة المعدن والركاز والتجارة والعشور والفطر باب: معدن، رکاز، تجارت، عشور اور صدقۂ فطر کی زکاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 2093
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ، احْمَدُوا اللَّهَ الَّذِي وَضَعَ عَنْكُمُ الْعُشُورَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ بِسَنَدٍ فِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.ترجمہ
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے گروہِ عرب! اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو جس نے تم سے (جاہلیت کے ظالمانہ) ٹیکسوں کا بوجھ ختم کر دیا ہے۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو یعلیٰ اور احمد بن حنبل نے ایک ہی لفظ کے ساتھ روایت کیا ہے، البتہ اس کی سند میں ایک ایسا راوی موجود ہے جس کا نام صراحت کے ساتھ ذکر نہیں کیا گیا۔