إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب زكاة الإبل والبقر والغنم والذهب والفضة والحنطة والشعير باب: اونٹ، گائے، بکری، سونے، چاندی، گندم اور جو کی زکاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 2062
وَعَنْ أَبِي مُوسَى وَمُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّهُمَا، حِينَ بُعِثَا إِلَى الْيَمَنِ لِيُعَلِّمَا النَّاسَ دِينَهُمْ لَمْ يَأْخُذُوا الصَّدَقَةَ إِلَّا مِنْ هَذِهِ الْأَرْبَعَةِ: الْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالتَّمْرِ، وَالزَّبِيبِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب ان دونوں کو یمن کی طرف روانہ کیا گیا تاکہ وہ لوگوں کو ان کے دین کے احکام سکھائیں تو ”انہوں نے زکوٰۃ صرف ان چار اشیاء یعنی گندم، جو، کھجور اور کشمش سے ہی وصول کی۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ اور امام بیہقی نے السنن الکبریٰ میں ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔