❮
❯
حدیث نمبر: 1999
وَعَنْ أُمِّ عِيسَى قَالَتْ : "لَمَّا أُصِيبَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَاءَ فَقَالَ لَهَا: أَخْرِجِي إِلَيَّ وَلَدَ جَعْفَرٍ. فَخَرَجُوا إِلَيْهِ فَضَمَّهُمْ إِلَيْهِ وَشَمَّهُمْ. قَالَ: فَدَمَعَتْ عَيْنَاهُ. فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُصِيبَ جَعْفَرُ؟ قَالَ: نَعَمْ أُصِيبُ الْيَوْمَ. فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَنْزِلِهِ فَقَالَ: إِنَّ بِأَهْلِ جَعْفَرٍ شُغْلًا عَنْ أَنْفُسِهِمْ، فَاصْنَعُوا لَهُمْ طَعَامًا فَابْعَثُوا بِهِ إِلَيْهِمْ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ : فَمَا زَالَتْ سُنَّةً حَتَّى تَرَكَهَا النَّاسُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ أُمِّ عِيسَى، وَتَدْلِيسِ ابْنِ إِسْحَاقَ وَمِنْ هَذَا الْوَجْهِ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ .
ترجمہ

ام عیسیٰ سے روایت ہے کہ ”جب سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو رسول اللہ ﷺ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور ان سے فرمایا: ”جعفر کے بچوں کو میرے پاس لاؤ۔“ چنانچہ وہ بچے آپ ﷺ کے پاس لائے گئے تو آپ ﷺ نے انہیں اپنے سینہ مبارک سے لگایا اور انہیں پیار کیا، اس دوران آپ ﷺ کی چشمانِ مبارک سے آنسو جاری ہو گئے۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا جعفر شہید ہو گئے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جی ہاں، آج وہ شہید کر دیے گئے ہیں۔“ پھر رسول اللہ ﷺ اپنے دولت کدہ پر واپس تشریف لے گئے اور فرمایا: ”جعفر کے گھر والے اپنے غم میں مشغول ہیں جو انہیں اپنی خبر گیری سے روکے ہوئے ہے، لہٰذا تم ان کے لیے کھانا تیار کرو اور اسے ان کی طرف بھیج دو۔“ عبداللہ بن ابی بکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ ایک سنت بن گئی تھی یہاں تک کہ لوگوں نے اسے ترک کر دیا۔“ اس حدیث کو امام مسدد نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کی راویہ ام عیسیٰ مجہول (غیر معروف) ہیں اور ابن اسحاق نے اس میں تدلیس کی ہے، نیز اسی طریق سے اسے امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے جبکہ امام ابوداؤد، امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اسے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1999
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه مسدد بسند ضعيف؛ لجهالة أم عيسى، وتدليس ابن إسحاق ومن هذا الوجه رواه ابن ماجه باختصار ورواه أبو داود والترمذي وابن ماجه من حديث عبد الله بن جعفر»