إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب النائحة باب: نوحہ کرنے والی عورت کا بیان۔
وَعَنْ كَيْسَانَ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ قَالَ: "خَطَبَنَا مُعَاوِيَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ تِسْعٍ وَأَنَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُنَّ أَلَا إِنَّ مِنْهُنَّ: النَّوْحَ، وَالسِّحْرَ وَالتَّصَاوِيرَ، وَالشِّعْرَ، وَالذَّهَبَ، وَجُلُودَ السِّبَاعِ، وَالتَّبَرُّجَ، وَالْحَدِيدَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَأَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْغِنَاءِ، وَالنَّوْحِ، وَالْحَرِيرِ، وَالتَّبَرُّجِ، وَالتَّصَاوِيرِ، وَالْحَدِيدِ - يَعْنِي: الْخَاتَمَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَالْحَارِثُ وَسَيَأْتِي لَفْظُهُمَا فِي بَابِ لَبْسِ الْحَرِيرِ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا.سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے نو چیزوں سے منع فرمایا ہے اور میں بھی تمہیں ان سے منع کرتا ہوں؛ خبردار! ان میں سے (چند یہ ہیں): نوحہ کرنا، جادو، تصویریں، (لغو) شاعری، سونا، درندوں کی کھالیں، (عورتوں کا) اظہارِ زینت اور لوہا۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل اور امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور الفاظ ابو یعلیٰ کے ہیں، جبکہ انہی کی ایک اور روایت میں ہے کہ: ”رسول اللہ ﷺ نے گانے بجانے، نوحہ گری، ریشم، بناؤ سنگھار کی نمائش، تصویر سازی اور لوہے یعنی (لوہے کی) انگوٹھی سے منع فرمایا ہے۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور حارث نے روایت کیا ہے اور ان کے الفاظ ریشم پہننے کے باب میں آئیں گے، نیز امام ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے اسے مختصراً روایت کیا ہے۔