إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب الصلاة على الغائب والنفساء وما جاء في شق بطن المرأة والولد في بطنها باب: غائبانہ نمازِ جنازہ اور نفاس والی عورت کی نمازِ جنازہ کا بیان، اور عورت کا پیٹ چاک کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے جبکہ بچہ اس کے پیٹ میں ہو۔
وَعَنْ مُغِيرَةَ قَالَ: "قَالَتْ أُمُّ سِنَانِ بْنِ أَبِي حَارِثَةَ: إِذَا أَنَا مِتُّ فَشُقُّوا بَطْنِيَ، فَإِنَّ فِيهِ سَيِّدَ غَطَفَانَ. قَالَ: فَمَاتَتْ، فَشَقُّوا بَطْنَهَا فَاسْتَخْرَجُوا سِنَانًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، عَنْ جَرِيرٍ عَنْهُ بِهِ.
وَقَرِيبٌ مِنْ هَذِهِ حِكَايَةُ مُحَمَّدِ بْنِ سُوَيْدٍ الْفِهْرِيِّ الرَّاوِي عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ صَلَاةَ اللَّيْلِ، قَالَ فِيهِ أَبُو حَاتِمٍ: مَاتَتْ أَمُّهُ وَهُوَ يَرْكُضُ فِي بَطْنِهَا، فَبُقِرَ بَطْنُهَا وَأُخْرِجَ حَيًّا.مغیرہ سے روایت ہے کہ ام سنان بن ابی حارثہ نے کہا: ”جب میں مر جاؤں تو میرا پیٹ چاک کر دینا، کیونکہ میرے پیٹ میں قبیلہ غطفان کا سردار ہے“، راوی کہتے ہیں کہ پھر جب ان کا انتقال ہوا تو لوگوں نے ان کا پیٹ چاک کیا اور (ان کے بطن سے) سنان کو نکال لیا، اسے امام احمد بن منیع نے جریر کے واسطے سے مغیرہ سے روایت کیا ہے، اور اسی سے ملتی جلتی حکایت محمد بن سوید الفہری کی ہے جنہوں نے سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے نمازِ تہجد کے متعلق روایت نقل کی ہے، ان کے بارے میں امام ابو حاتم فرماتے ہیں: ”ان کی والدہ کی وفات اس حال میں ہوئی کہ وہ اپنی ماں کے پیٹ میں حرکت کر رہے تھے، چنانچہ ان کی والدہ کا پیٹ چاک کر کے انہیں زندہ نکال لیا گیا“۔