إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب في الصلاة على أهل المعاصي والمنافقين والأطفال وولد الزنا باب: گناہ گاروں، منافقوں، بچوں اور ولد الزنا کی نمازِ جنازہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1917
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ ، فَأَخَذَ جِبْرِيلُ بِثَوْبِهِ فَقَالَ: لَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِي سَنَدِهِ يَزِيدُ بْنُ أَبَانَ الرَّقَاشِيُّ، وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے عبداللہ بن ابی کی نمازِ جنازہ پڑھانے کا ارادہ فرمایا تو جبریل علیہ السلام نے آپ ﷺ کا لباسِ مبارک تھام لیا اور کہا: ﴿لَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ﴾ ”ان میں سے جو کوئی مر جائے آپ کبھی بھی اس کی نمازِ جنازہ نہ پڑھائیں اور نہ ہی اس کی قبر پر کھڑے ہوں“۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں یزید بن ابان الرقاشی ہے، نیز امام نسائی نے اسے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔