❮
❯
حدیث نمبر: 1916
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ فَلَمْ أُصَلِّ عَلَيْهِ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَيْهِ؟ قَالَ: قُلْتُ: إِنَّهُ مِنْهُمْ. فَقَالَ: أَبِاللَّهِ مِنْهُمْ أَنَا؟ قُلْتُ: لَا. فَبَكَى".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
ترجمہ

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”منافقین میں سے ایک شخص فوت ہو گیا تو میں نے اس کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھی، راوی کہتے ہیں کہ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ: ”تمہیں اس کی نمازِ جنازہ پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا کہ: ”بے شک وہ ان (منافقین) میں سے تھا۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا میں بھی ان میں سے ہوں؟“ میں نے جواب دیا: ”نہیں“، تو وہ (یہ سن کر) رو پڑے۔“ اسے امام مسدد نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1916
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه مسدد بسند صحيح»