إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب صفة صلاة الجنازة وما يقوله فيها باب: نمازِ جنازہ کا طریقہ اور اس میں کیا کہے۔
حدیث نمبر: 1892
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَصَلِّ عَلَيْهِ، وَأَوْرِدْهُ حَوْضَ رَسُولِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو میت کی نمازِ جنازہ میں یہ دعا فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَصَلِّ عَلَيْهِ، وَأَوْرِدْهُ حَوْضَ رَسُولِكَ» ”اے اللہ! اس کی مغفرت فرما، اس پر اپنی رحمتیں نازل فرما اور اسے اپنے رسول ﷺ کے حوض پر پہنچا دے“۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔