إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب ما جاء في الكفن باب: کفن کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1878
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "خَيْرُ الْكَفَنِ الْحُلَّةُ، وَخَيْرُ الْأُضْحِيَّةِ الْكَبْشُ".
رَوَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ مُرْسَلًا، وَفِي سَنَدِهِ حَاتِمُ بْنُ أَبِي نَصْرٍ، قَالَ ابْنُ الْقَطَّانِ وَالذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ ثِقَاتٌ.ترجمہ
عبادہ بن نسی رحمہ اللہ سے مرسلاً روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بہترین کفن حلہ (دو چادروں والا جوڑا) ہے اور بہترین قربانی مینڈھا ہے“، اس حدیث کو ابن ابی عمر نے مرسل روایت کیا ہے اور اس کی سند میں حاتم بن ابی نصر ہیں جن کے بارے میں ابن القطان اور امام ذہبی نے فرمایا کہ وہ مجہول ہیں، جبکہ امام ابن حبان نے انہیں ثقہ راویوں میں شمار کیا ہے اور سند کے بقیہ تمام راوی ثقہ ہیں۔