إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب تقبيل الميت والزجر عن سبه وما جاء في الثناء عليه ومن يستريح بعد الموت باب: میت کو بوسہ دینے اور اسے برا بھلا کہنے پر وعید کا بیان، اور اس کی تعریف کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، اور موت کے بعد کون راحت پاتا ہے۔
عَنْ يَزِيدَ بْنِ بَابَنُوسَ قَالَ: "دَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَذَكَرْنَا وَفَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَجَعَلَ يُرَاوِحُ بَيْنَ خَدَّيْهِ قُبُلًا وَهُوَ يَقُولُ: يَا نَبِيَّاهُ، يَا صَفِيَّاهُ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَالتِّرْمِذِيُّ فِي الشَّمَائِلِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الصُّغْرَى مِنْ طَرِيقِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ: "أَنَّ أَبَا بَكْرٍ قَبَّلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مَيِّتٌ".سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب ان کی خدمت میں رسول اللہ ﷺ کی وفاتِ حسرت آیات کا تذکرہ کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور وہ نبی کریم ﷺ کے دونوں رخساروں پر باری باری بوسہ دینے لگے اور پکار رہے تھے: «يَا نَبِيَّاهُ، يَا صَفِيَّاهُ» ”اے اللہ کے نبی! اے اللہ کے برگزیدہ دوست!“ اسے امام ابو داؤد طیالسی اور امام ترمذی نے شمائل میں حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز امام نسائی نے السنن الصغریٰ میں عبید اللہ بن عبد اللہ کے واسطے سے سیدنا ابن عباس اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ ”سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کا بوسہ لیا جبکہ آپ ﷺ کا وصال ہو چکا تھا“۔