❮
❯
حدیث نمبر: 182
قَالَ: وَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَقِيلٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَهْبٍ ، قَالَ: "سَأَلْتُ جَابِرًا: أَسَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا يَزْنِي الْمُؤْمِنُ حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ؟ قَالَ جَابِرٌ: لَمْ أَسْمَعْهُ" قَالَ: وَأَخْبَرَ جَابِرٌ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا مُوسَى ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ سَأَلْتُ جَابِرًا ... فَذَكَرَهُ. إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ جَابِرٌ: وَأَخْبَرَنِي ابْنُ عُمَرَ أَنَّهُ قَدْ سَمِعَهُ.
ترجمہ

وہب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے نبی کریم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”کوئی مومن جس وقت زنا کرتا ہے تو وہ (کامل) مومن نہیں ہوتا اور جس وقت وہ چوری کرتا ہے تو وہ (کامل) مومن نہیں ہوتا“؟ تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”میں نے اسے (براہِ راست آپ ﷺ سے) نہیں سنا“، نیز سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ حدیث بیان کیا کرتے تھے۔
اس روایت کو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی نقل کیا ہے جس میں ابو زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا... پھر انہوں نے مذکورہ بالا حدیث ہی ذکر کی، البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور مجھے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ خبر دی کہ انہوں نے خود اسے (نبی کریم ﷺ سے) سنا ہے“۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإيمان / حدیث: 182
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ للانقطاع، والطريق الآخر فيه ابن لهيعة