❮
❯
حدیث نمبر: 1807
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: لَمَّا حَضَرَ قِتَالُ أُحُدٍ دَعَانِي أَبِي فَقَالَ: إِنِّي لَا أَرَانِي إِلَّا مَقْتُولًا فِي أَوَّلِ مَنْ يُقْتَلُ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَتْرُكُ أَحَدًا أَعَزَّ عَلَيَّ مِنْكَ بَعْدَ نَفْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّ عَلَيَّ دَيْنًا فَاقْضِ دَيْنِيَ وَاسْتَوْصِ بِإِخْوَتِكَ خَيْرًا. قَالَ: فَأَصْبَحْنَا فَكَانَ أَوَّلَ قَتِيلٍ. قَالَ: فَدَفَنْتُهُ مَعَ آخَرَ فِي قَبْرٍ ثُمَّ لَمْ تَطِبْ نَفْسِي أَنْ أَتْرُكَهُ مَعَ آخَرَ فِي قَبْرٍ، فَاسْتَخْرَجْتُهُ بَعْدَ سِتَّةِ أَشْهُرٍ، فَإِذَا هُوَ كَيَوْمِ وَضَعْتُهُ غَيْرَ هُنَيْهَةٍ عِنْدَ أُذُنِهِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مِنْهُ قِصَّةَ الْقَبْرِ فَقَطْ.
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب جنگِ احد کا معرکہ پیش آیا تو میرے والد (سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ) نے مجھے بلا کر فرمایا: ”میرا گمان یہی ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سب سے پہلے شہید ہونے والوں میں شامل ہوں گا، اور بخدا! رسول اللہ ﷺ کی ذاتِ گرامی کے بعد میرے نزدیک تم سے زیادہ عزیز کوئی اور نہیں ہے، مجھ پر کچھ قرض ہے اسے ادا کر دینا اور اپنی بہنوں کے ساتھ خیر و بھلائی کی وصیت قبول کرنا۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر جب صبح ہوئی تو وہ سب سے پہلے شہید ہونے والے شخص تھے، میں نے انہیں ایک اور صاحب کے ساتھ ایک ہی قبر میں دفن کر دیا، پھر میرے دل کو یہ بات گوارا نہ ہوئی کہ میں انہیں کسی دوسرے کے ساتھ ایک ہی قبر میں رہنے دوں، چنانچہ چھ ماہ گزرنے کے بعد میں نے انہیں قبر سے نکالا تو (اللہ کی قدرت سے) وہ بالکل اسی حالت میں تھے جیسے میں نے انہیں دفن کیا تھا، سوائے کان کے پاس ایک معمولی سے حصے کے۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے، جبکہ امام ابو داؤد نے اپنی سنن میں اس حدیث سے صرف قبر والا قصہ ہی روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1807
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح، وهو في صحيح البخاري من طريق مسدد
تخریج حدیث «البخاري (1351): حدثنا مسدد، أخبرنا بشر بن المفضل، حدثنا حسين المعلم، عن عطاء، عن جابر – القصة بعينها، فهي ليست من الزوائد»