إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب عيادة المريض وفضلها باب: مریض کی عیادت اور اس کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1801
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كَيْفَ أَنْتُمْ؟ قَالَ: بِخَيْرٍ مِنْ قَوْمٍ لَمْ يَعُودُوا مَرِيضًا وَلَمْ يَشْهَدُوا جِنَازَةً". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”آپ حضرات کیسے ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہم ان لوگوں سے بہتر حال میں ہیں جو نہ تو کسی بیمار کی عیادت کرتے ہیں اور نہ ہی کسی جنازے میں شریک ہوتے ہیں۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔