❮
❯
حدیث نمبر: 1795
وَعَنْ سَلْمِ بْنِ عَطِيَّةَ الْفُقَيْمِيِّ قَالَ: "عَادَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ مَرِيضًا فَرَآهُ قَدِ اشْتَدَّ نَزْعُهُ فَقَالَ: يَا مَلَكَ الْمَوْتِ، ارْفُقْ بِهِ فَإِنَّهُ مُؤْمِنٌ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّهُ يَقُولُ: أَنَا بِكُلِّ مُؤْمِنٍ رَفِيقٌ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک بیمار شخص کی عیادت کی تو انہیں نزع کی سخت تکلیف میں مبتلا پایا، آپ رضی اللہ عنہ نے (ملک الموت کو مخاطب کرتے ہوئے) فرمایا: «يَا مَلَكَ الْمَوْتِ، ارْفُقْ بِهِ فَإِنَّهُ مُؤْمِنٌ» ”اے موت کے فرشتے! اس کے ساتھ نرمی برتیں کیونکہ یہ مومن ہے“، تو اس شخص نے بتایا کہ وہ (فرشتہ) فرما رہا ہے: ”میں ہر صاحبِ ایمان کے ساتھ نرمی کرنے والا ہوں“، اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1795
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه محمد بن يحيى بن أبي عمر بسند رجاله ثقات»