❮
❯
حدیث نمبر: 1759
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى حَرَّةِ بَنِي مُعَاوِيَةَ وَاتَّبَعْتُ أَثَرَهُ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهَا، فَصَلَّى الضُّحَى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ طَوَّلَ فِيهِنَّ، فَقَالَ: يَا حُذَيْفَةُ، طَوَّلْتُ عَلَيْكَ؟ قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: إِنِّي سَأَلْتُ اللَّهَ - تَعَالَى - فِيهَا ثَلَاثًا فَأَعْطَانِيَ اثْنَتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً: سَأَلْتُهُ أَلَّا يَظْهَرَ عَلَى أُمَّتِي غَيْرُهَا فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَلَّا يُهْلِكَهُمْ بِالسِّنِينَ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَلَّا يَجْعَلَ بَأْسَهَا بَيْنَهَا فَمَنَعْنِيهَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ لِتَدْلِيسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ .
لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ عَنْهُ.
ترجمہ

سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ بنو معاویہ کے سنگلاخ علاقے (حرہ) کی طرف تشریف لے گئے اور میں آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے چلتا رہا یہاں تک کہ آپ ﷺ اس (حرہ) کے اوپر چڑھ گئے، پھر آپ ﷺ نے چاشت کی آٹھ رکعتیں ادا فرمائیں جنہیں آپ ﷺ نے خوب طویل کیا، پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: اے حذیفہ! کیا میں نے تم پر (نماز) طویل کر دی؟ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: میں نے اس نماز میں اللہ تعالیٰ سے تین چیزوں کا سوال کیا تھا جن میں سے اس نے مجھے دو عطا فرما دیں اور ایک سے روک دیا؛ میں نے اللہ سے یہ سوال کیا کہ میری امت پر ان کے علاوہ کسی اور (دشمن) کو غالب نہ کرے تو اللہ نے میرا یہ سوال قبول فرما لیا، میں نے یہ سوال کیا کہ اللہ انہیں قحط سالی سے ہلاک نہ فرمائے تو اللہ نے مجھے یہ بھی عطا فرما دیا، اور میں نے اللہ سے یہ سوال کیا تھا کہ ان کے مابین باہمی لڑائی اور دشمنی نہ ڈالے تو اللہ نے مجھے اس سے روک دیا“۔ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور محمد بن اسحاق کی تدلیس کی وجہ سے اس کی سند میں ضعف ہے، البتہ اس کا ایک شاہد سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موجود ہے جسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النوافل / حدیث: 1759
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند ضعيف لتدليس محمد بن إسحاق»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 58»