إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب الوتر بركعة أو بثلاث ركعات وما يقرأ فيه باب: ایک یا تین رکعت وتر، اور اس میں کیا پڑھا جائے، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 1741
عَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ "أَنَّهَا رَأَتْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - تُصَلِّي خَلْفَ الْمَقَامِ فَأَوْتَرَتْ بِرَكْعَةٍ قَرَأَتْ فِيهَا بِسُورَةِ إِبْرَاهِيمَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
ام عبد اللہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو مقامِ ابراہیم کے پیچھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، تو انہوں نے ایک رکعت وتر پڑھی جس میں سورۂ ابراہیم کی تلاوت فرمائی“؛ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کی سند اپنے بعض راویوں کے مجہول ہونے کے باعث ضعیف ہے۔