إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء في أهل القبلة باب: اہل قبلہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 173
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا عِكْرِمَةُ، ثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: "قُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، إِنَّ نَاسًا يَشْهَدُونَ عَلَيْنَا بِالْكُفْرِ وَالشِّرْكِ. قَالَ أَنَسٌ: أُولَئِكَ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيقَةِ " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ یزید رقاشی رحمہ اللہ نے ان سے عرض کی: ”اے ابو حمزہ! کچھ لوگ ہم پر کفر اور شرک کی گواہی دیتے ہیں (یعنی ہمیں کافر و مشرک قرار دیتے ہیں)۔“ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”وہی لوگ تمام مخلوقات اور خلائق میں سب سے بدتر ہیں۔“