❮
❯
حدیث نمبر: 1705
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْفَعَ الرَّجُلُ صَوْتَهُ بِالْقِرَاءَةِ قَبْلَ الْعَتْمَةِ وَبَعْدَهَا، يُغَلِّطُ أَصْحَابَهُ فِي الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُمَا قَالَا: "يُغَلِّطُ أَصْحَابَهُ وَالْقَوْمُ يُصَلُّونَ".
وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَى الْحَارِثِ الْأَعْوَرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص عشاء کی نماز سے قبل یا اس کے بعد (نفل نماز میں) تلاوت کرتے ہوئے اپنی آواز اتنی بلند کرے کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کو ان کی نماز میں مغالطے میں ڈال دے۔“ اسے امام مسدد اور امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے ایک ہی جیسے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ امام احمد بن حنبل اور امام ابو یعلیٰ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ”وہ اپنے ساتھیوں کو مغالطے میں ڈالے جبکہ لوگ نماز ادا کر رہے ہوں۔“ ان تمام روایتوں کی اسانید کا مدار حارث اعور پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النوافل / حدیث: 1705
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «ومدار أسانيدهم على الحارث الأعور، وهو ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 819»