إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب السواك لصلاة الليل وفضل صلاة التطوع سرا وغير ذلك باب: رات کی نماز کے لیے مسواک، چھپ کر نفل نماز پڑھنے کی فضیلت وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1703
وَعَنْ صُهَيْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "صَلَاةُ الرَّجُلِ تَطَوُّعًا حَيْثُ لَا يَرَاهُ النَّاسُ تَعْدِلُ صَلَاتَهُ عَلَى أَعْيُنِ النَّاسِ خَمْسًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالتَّابِعِيُّ لَمْ يُسَمَّ.ترجمہ
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کا ایسی جگہ (تنہائی میں) نفلی نماز ادا کرنا جہاں اسے لوگ نہ دیکھ رہے ہوں، لوگوں کے سامنے نماز پڑھنے کے مقابلے میں پچیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند میں تابعی کا نام صراحت کے ساتھ ذکر نہیں کیا گیا۔