إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب السواك لصلاة الليل وفضل صلاة التطوع سرا وغير ذلك باب: رات کی نماز کے لیے مسواک، چھپ کر نفل نماز پڑھنے کی فضیلت وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1700
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَسَوَّكُ مِنَ اللَّيْلِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، كُلَّمَا رَقَدَ وَاسْتَيْقَظَ اسْتَاكَ وَتَوَضَّأَ وَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ أَوْ رَكَعَاتٍ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَالْبَزَّارُ بِسَنَدٍ حَسَنٍ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أَيُّوبَ، وَتَقَدَّمَ أَوَّلَ كِتَابِ الطَّهَارَةِ.ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ رات کے وقت دو یا تین مرتبہ مسواک فرمایا کرتے تھے، آپ ﷺ جب بھی سو کر بیدار ہوتے تو مسواک کرتے، وضو فرماتے اور دو رکعتیں یا چند رکعات نماز ادا فرماتے تھے“، اسے عبد بن حمید اور بزار نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا ایک شاہد بھی موجود ہے جو کتاب الطہارت کے آغاز میں گزر چکا ہے۔