إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب الصلاة قبل الظهر باب: ظہر سے پہلے نماز کا بیان۔
حدیث نمبر: 1664
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "لَمْ يَكُونُوا عَلَى شَيْءٍ أَشَدَّ مُحَافَظَةً فِي التَّطَوُّعِ مِنْهُمْ عَلَى صَلَاةٍ قَبْلَ الظُّهْرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ مَوْقُوفًا بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نفلی عبادات میں سے کسی بھی عمل کی اتنی زیادہ پابندی اور اہتمام نہیں کرتے تھے جتنا وہ ”ظہر کی نماز سے قبل کی نماز“ کا کرتے تھے۔ اسے احمد بن منیع نے موقوفاً صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔