إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب الصلاة قبل الظهر باب: ظہر سے پہلے نماز کا بیان۔
حدیث نمبر: 1662
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى (مُرْسَلًا).
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَرْفُوعًا بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ وَلَفْظُهُ: "مَنْ صَلَّى قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَكَأَنَّمَا تَهَجَّدَ بِهِنَّ مِنْ لَيْلَتِهِ، وَمَنْ صَلَّاهُنَّ بَعْدَ الْعِشَاءِ كُنَّ كَمِثْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ".ترجمہ
یزید بن البراء رحمہ اللہ سے (مرسلاً) روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ ظہر سے قبل چار رکعات ادا فرمایا کرتے تھے“، اسے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو یعلیٰ نے مرسلاً روایت کیا ہے، جبکہ امام طبرانی نے اسے ’المعجم الاوسط‘ میں مرفوعاً ان الفاظ کے ساتھ بیان کیا ہے: ”جس نے ظہر سے قبل چار رکعات پڑھیں تو گویا اس نے اپنی اسی رات میں ان کے ساتھ تہجد کی نماز ادا کی، اور جس نے عشاء کے بعد چار رکعات ادا کیں تو وہ اجر و فضیلت میں شبِ قدر کی انھی جیسی چار رکعات کے برابر ہوں گی“، طبرانی کی یہ روایت مرفوع ہونے کے باوجود سند کے اعتبار سے ضعیف ہے۔