إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب الصلاة قبل الظهر باب: ظہر سے پہلے نماز کا بیان۔
حدیث نمبر: 1661
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ صَفْوَانَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ صَلَّى أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ كُنَّ لَهُ كَعَدْلِ عِتْقِ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ".
رَوَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ. ترجمہ
قاسم بن صفوان انصاری اپنے والد (صفوان) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے ظہر (کی فرض نماز) سے پہلے چار رکعتیں ادا کیں، وہ اس کے لیے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہوں گی۔“ اسے ابن ابی عمر اور احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔