إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب صلاة ركعتي الفجر وفضلها ومتى تصلى وما يقرأ به فيهما باب: فجر کی دو رکعتوں، ان کی فضیلت، وہ کب پڑھی جائیں اور ان میں کیا پڑھا جائے، اس کا بیان۔
وَعَنْ أَبِي يَحْيَى أَنَّهُ أَتَى ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَهُ: "يَا أَبَا يَحْيَى، أَلَمْ تَرَ أَنِّي نِمْتُ اللَّيْلَةَ عَنِ الْوِتْرِ وَأَتَانِي ابْنُ مَخْرَمَةَ وَآخَرُ مَعَهُ فَشَغَلَانِي عَنِ الْوِتْرِ، فَنِمْتُ حَتَّى أَصْبَحْتُ، فَأَيْقَظَتْنِي الْجَارِيَةُ، فَقُلْتُ لَهَا: انْظُرِي هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ فَقَالَتْ: لَا. فَرَكَعْتُ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، ثُمَّ قُلْتُ: انْظُرِي هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَتْ: لَا. فَصَلَّيْتُ صَلَاةَ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ابو یحییٰ رحمہ اللہ سے فرمایا: ”اے ابو یحییٰ! کیا آپ کو معلوم ہے کہ آج رات میں وتر ادا کیے بغیر ہی سو گیا؟ میرے پاس ابن مخرمہ اور ان کے ساتھ ایک اور صاحب آئے اور انہوں نے مجھے (باتوں میں) ایسا مشغول کیا کہ میں وتر نہ پڑھ سکا اور سو گیا یہاں تک کہ صبح ہو گئی، پھر مجھے ایک لونڈی نے بیدار کیا تو میں نے اس سے پوچھا: دیکھو کیا سورج طلوع ہو گیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، تو میں نے فجر کی دو رکعت (سنتیں) ادا کیں، پھر میں نے اس سے پوچھا: دیکھو کیا سورج طلوع ہو گیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، تو میں نے فجر کی نماز ادا کی۔“ اسے امام مسدد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔