❮
❯
حدیث نمبر: 165
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ وَيُونُسَ وَحُمَيْدٍ فِي آخَرِينَ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا عَلَيْكُمْ أَلَّا تَعْجَلُوا بِأَحَدٍ مِنْكُمْ حَتَى تَنْظُرُوا مَاذَا يُخْتَمُ بِهِ عَمَلُهُ " . وَكَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ: "اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَحْسَنَ أَعْمَالِنَا خَوَاتِيمَهَا، وَاجْعَلْ ثَوَابَهَا الْجَنَّةَ" .
قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَخْيَرَ أَعْمَالِنَا مَا يَلِي آجَالَنَا، وَاجْعَلْ خِيَارَ أَيَّامِنَا يَوْمَ نَلْقَاكَ " . قُلْتُ: وَسَتَأْتِي شَوَاهِدُ لِهَذَا الْحَدِيثِ فِي كِتَابِ الْمَوَاعِظِ.
ترجمہ

حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم پر لازم ہے کہ اپنے میں سے کسی کے بارے میں (حتمی رائے قائم کرنے میں) اس وقت تک جلدی نہ کرو جب تک کہ یہ نہ دیکھ لو کہ اس کے عمل کا خاتمہ کس چیز پر ہوتا ہے۔“ اور حسن رحمہ اللہ یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَحْسَنَ أَعْمَالِنَا خَوَاتِيمَهَا، وَاجْعَلْ ثَوَابَهَا الْجَنَّةَ» ”اے اللہ! ہمارے بہترین اعمال ہمارے آخری اعمال کو بنا دے، اور ان کا ثواب جنت کو قرار دے۔“
حسن رحمہ اللہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَخْيَرَ أَعْمَالِنَا مَا يَلِي آجَالَنَا، وَاجْعَلْ خِيَارَ أَيَّامِنَا يَوْمَ نَلْقَاكَ» ”اے اللہ! ہمارے بہترین اعمال وہ بنا دے جو ہماری موت کے قریب ہوں، اور ہمارے ایام میں سے بہترین دن اس دن کو بنا جس دن ہم تجھ سے ملاقات کریں۔“ میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ عنقریب کتاب المواعظ میں اس حدیث کے شواہد آئیں گے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإيمان / حدیث: 165
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لإرسال الحسن البصري، والمتن حسن بشواهده