إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صلاة الخوف— نمازِ خوف کا بیان۔
كتاب صلاة الخوف باب: نمازِ خوف کا بیان۔
حدیث نمبر: 1633
عَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "صَلَاةُ الْخَوْفِ رَكْعَتَانِ وَأَرْبَعُ سَجَدَاتٍ، فَإِنْ أَعْجَلَهُ أَمْرٌ فَقَدْ حَلَّ لَكَ الْقِتَالُ وَالْكَلَامُ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”صلاۃ الخوف (خوف کی نماز) دو رکعتیں اور چار سجدے ہیں، پس اگر کسی معاملے نے اسے (نمازی کو) جلدی کرنے پر مجبور کر دیا تو تمہارے لیے (دورانِ نماز) قتال کرنا اور کلام کرنا حلال ہے۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے موقوفاً ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔