إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صلاة العيدين— عیدین کی نماز کا بیان۔
باب المشي إلى العيدين وما جاء في الأكل والإمساك قبل صلاة الفطر باب: عیدین کے لیے پیدل جانے کا بیان، اور نمازِ عید الفطر سے پہلے کھانے اور نہ کھانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: "لَمْ يَكُنِ ابْنُ عُمَرَ يَطْعَمُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَرْجِعَ مِنَ الْمُصَلَّى".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ مَرْفُوعًا بِلَفْظِ: "لَا يَغْدُو يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يُغَدِّيَ أَصْحَابَهُ مِنْ صَدَقَةِ الْفِطْرِ".
وَالْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ بِلَفْظِ "إِنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَوْمَ الْأَضْحَى يَخْرُجُ إِلَى الْمُصَلَّى وَلَا يَطْعَمُ شَيْئًا".سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”وہ عید الفطر کے دن عید گاہ سے واپس لوٹنے تک کچھ تناول نہیں فرماتے تھے“، اسے امام مسدد نے سندِ صحیح کے ساتھ موقوفاً روایت کیا ہے، نیز امام ابن ماجہ نے اسے ان الفاظ کے ساتھ مرفوعاً روایت کیا ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ عید الفطر کے دن اس وقت تک عید گاہ کی طرف تشریف نہ لے جاتے جب تک کہ اپنے صحابہ کو صدقہ فطر میں سے کچھ کھلا نہ دیتے“، جبکہ امام حاکم اور ان کے واسطے سے امام بیہقی نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ”بیشک سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما عید الاضحیٰ کے دن عید گاہ کی طرف تشریف لے جاتے اور (واپسی تک) کچھ بھی نہیں کھاتے تھے“۔