❮
❯
حدیث نمبر: 1579
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: "رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِجَمْعٍ بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ، فَقَالَ لَهُ مَالِكُ بْنُ خَالِدٍ: مَا هَذَا يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟! قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَوْضِعِ فَفَعَلَ هَكَذَا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: "اتَّفَقَ عَلِيٌّ وَعَبْدُ اللَّهِ أَنَّ كُلَّ صَلَاةٍ يَجْمَعُ أَوْ تُجْمَعُ بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ مُرْسَلَةٍ: "صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ".
ترجمہ

عبداللہ بن مالک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ جمع کر کے پڑھتے ہوئے دیکھا، تو ان سے مالک بن خالد نے دریافت کیا کہ اے ابوعبدالرحمن! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے اسی مقام پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز ادا کی تھی تو آپ ﷺ نے اسی طرح عمل فرمایا تھا۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ نیز انہی کی ایک روایت میں ہے کہ ”سیدنا علی اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما اس بات پر متفق تھے کہ ہر وہ نماز جسے جمع کیا جائے، وہ ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ ادا کی جائے گی۔“ ایک مرسل روایت میں ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ نے (مزدلفہ میں) ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ نماز ادا فرمائی۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب قصر الصلاة / حدیث: 1579
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه مسدد ، ورجاله ثقات»