إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب قصر الصلاة— نماز قصر کرنے کا بیان۔
باب الرخصة في قصر الصلاة في السفر وفي من ترك القصر رغبة عن السنة باب: سفر میں نماز قصر کرنے کی رخصت، اور سنت سے بے رغبتی کی بنا پر قصر ترک کرنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1574
وَعَنِ الرَّبِيعِ بْنِ نُضَيْلَةَ: "خَرَجْنَا فِي سَفَرٍ وَنَحْنُ اثْنَا عَشَرَ رَاكِبًا، كُلُّهُمْ قَدْ صَحِبَ مُحَمَّدًا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرِي، قَالَ: فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَصَلَّى أَرْبَعًا. فَقَالَ سَلْمَانُ: مَا لَنَا وَلِلْمَرْبُوعَةِ؟ يَكْفِينَا نِصْفُ الْمَرْبُوعَةِ، نَحْنُ إِلَى التَّخْفِيفِ أَفْقَرُ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ بِسَنَدِ الصَّحِيحِ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى.ترجمہ
ربیع بن نضیلہ سے مروی ہے کہ ہم ایک سفر میں روانہ ہوئے اور ہم بارہ سوار تھے، میرے علاوہ وہ تمام افراد رسول اللہ ﷺ کی صحبت سے فیضیاب ہو چکے تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر نماز کا وقت ہوا تو جماعت میں سے ایک شخص آگے بڑھا اور اس نے چار رکعتیں پڑھائیں، جس پر سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمیں ان چار رکعتوں سے کیا سروکار؟ ہمارے لیے تو چار رکعتوں کا نصف ہی کافی ہے، ہم تو (سفر میں) تخفیف کے زیادہ حاجت مند ہیں۔“ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے صحیح سند کے ساتھ اور بیہقی نے سننِ کبریٰ میں روایت کیا ہے۔