إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب قصر الصلاة— نماز قصر کرنے کا بیان۔
باب فرض صلاة المسافر باب: مسافر کی نماز کی فرضیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1560
وَعَنْ أَبِي حَنْظَلَةَ قَالَ: "سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ فَقَالَ: رَكْعَتَيْنِ. فَقُلْتُ: إِنَّا آمِنُونَ لَا نَخَافُ أَحَدًا. فَقَالَ: سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابوحنظلہ نے ان سے سفر میں نماز (کی تعداد) کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”دو رکعتیں (پڑھو)۔“ میں نے عرض کیا: (اب تو) ہم امن و امان کی حالت میں ہیں اور ہمیں کسی کا خوف نہیں ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند تابعی کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔