إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب قصر الصلاة— نماز قصر کرنے کا بیان۔
باب فرض صلاة المسافر باب: مسافر کی نماز کی فرضیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1559
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: "كَانَتِ الصَّلَاةُ فُرِضَتْ سَجْدَتَيْنِ سَجْدَتَيْنِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَكَانُوا يُصَلُّونَ بَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ، فَكُتِبَ عَلَيْهِمُ الظُّهْرُ أَرْبَعًا وَالْعَصْرُ أَرْبَعًا، فَتَرَكُوا ذَلِكَ حِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمْ، وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ، وَكَانَتِ الْحَضَرِ أَرْبَعًا".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.ترجمہ
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نماز (ابتداءً) ظہر اور عصر کی دو دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، پس صحابہ کرام ظہر کے بعد دو رکعتیں اور عصر کے بعد دو رکعتیں (نفل کے طور پر) پڑھا کرتے تھے، پھر ان پر ظہر چار اور عصر چار رکعتیں فرض کر دی گئیں، تو جب ان پر یہ چار رکعتیں فرض کر دی گئیں تو انہوں نے وہ (پہلے والی اضافی دو دو رکعتیں) ترک کر دیں، اور سفر کی نماز دو رکعتیں ہی برقرار رکھی گئی جبکہ مقیم کی نماز چار رکعتیں مقرر ہو گئیں۔“ اس حدیث کو امام اسحاق بن راہویہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔