❮
❯
حدیث نمبر: 1557
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ هَرَمٍ قَالَ: "سُئِلَ جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي مَوَاقِيتِهَا، قَالَ: زَعَمَ أَبُو هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَكَّةَ فِي الْمَسِيرِ وَالْمُقَامِ بِمَكَّةَ إِلَى أَنْ رَجَعُوا رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّيَالِسِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَأَبُو يَعْلَى بِلَفْظِ: كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقُولُ: "سَافَرْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - كُلُّهُمْ صَلَّى حِينَ يَخْرُجُ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ إِلَيْهَا رَكْعَتَيْنِ فِي الْمَسِيرِ وَالْمُقَامِ بِمَكَّةَ ".
ترجمہ

عمرو بن ہرم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جابر بن یزید رحمہ اللہ سے نماز کے اوقات کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ”انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ مکہ کی جانب سفر کے دوران اور مکہ میں قیام کے دوران مدینہ واپسی تک دو دو رکعتیں ہی نماز ادا فرمائی۔“ اس حدیث کو امام طیالسی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز امام ابویعلیٰ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ سفر کیا، یہ سب حضرات مدینہ منورہ سے نکلنے کے بعد واپسی تک سفر کی حالت میں اور مکہ میں قیام کے دوران دو دو رکعتیں ہی ادا فرماتے تھے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب قصر الصلاة / حدیث: 1557
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه الطيالسي ورجاله ثقات»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2946»